ہوم   > Latest

پولیو وائرس بے قابو، مزید 5 کیسز رپورٹ، تعداد 32 تک پہنچ گئی

2 months ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے، رواں سال مجموعی تعداد 32 ہوگئی، سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، حکام نے والدین سے بچوں کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کردی۔ خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے، رواں سال پوليو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہوگئی۔...




خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے، رواں سال مجموعی تعداد 32 ہوگئی، سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، حکام نے والدین سے بچوں کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کردی۔


خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے، رواں سال پوليو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 ہوگئی۔


پولیو کیسز میں تیزی سے اضافے پر سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، صوبہ بھر کے والدین سے بچوں کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کردی۔


خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم سے فائدہ نہ اٹھانے کا خمیازہ بنوں، تورغر اور شمالی وزیرستان کے بچوں کو بھگتنا پڑا، جہاں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء کہتے ہیں کہ متاثرہ بچوں نے نہ ہی انسداد پولیو کے قطرے پئے اور نہ ہی انہیں حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے۔


انہوں نے ویکسین کے کام نہ کرنے کا پراپیگینڈا کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ کہا جاتا ہے ویکسین کام نہیں کرتی، او بھئی ویکسین اس لئے کام نہیں کرتی کیونکہ آپ پلاتے نہیں ہیں۔


بابر عطاء نے والدین سے اپیل کی کہ دشمنوں کی باتوں میں نہ آئیں، ویکسین کے دو قطرے پلائیں اور اپنی نسلوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں۔ بولے کہ خدارا اپنے بچوں کے مستقبل سے کھیلنا بند کریں۔


خیبر پختونخوا میں چند روز پہلے بھی پولیو کے 3 کیس سامنے آئے تھے، جبکہ ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہو چکی ہے۔


واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر تین ماہ بعد ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے تحت پانچ سال کی عمر تک کے کروڑوں بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور کرنیوالی بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔


ملک بھر میں شعور و آگہی سے عاری کچھ والدین اپنے بچوں کو یہ قطرے نہیں پلواتے جس کے باعث اب تک پاکستان اس بیماری سے چھٹکارا پانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
1 hour ago
2 hours ago
2 hours ago
 
 
 
بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں