فیصل آباد میں گیسٹرو کی وبا پھیلنے لگی

June 19, 2019

 

فیصل آباد میں بڑھتی گرمی سے گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی۔چلڈرن اور الائیڈ سمیت مختلف اسپتالوں میں سینکڑوں مریض پہنچنےلگے۔ ایک ماہ میں گیسٹرو کے7 ہزار سے زائد مریض اسپتال لائے گئے۔ چلڈرن اسپتال میں2300،سول میں2ہزار،الائیڈ میں 1500 مریض آئے۔جنرل اور ثمن آباد اسپتال میں گیسٹرو کے1ہزارمریض لائے گئے۔ تفصیلات سماء کی نمائندہ شاہین شہزادی سے۔