ہوم   > Latest

لیچی کو جان لیوا پھل کیوں سمجھا جانے لگا؟

4 months ago

تصویر: نیویارک پوسٹ

موسم گرما کے مقبول پھل ليچي کو جان ليوا سمجھا جانے لگا، ممکنہ طور پر لیچی کے باعث دماغی بیماری کا شکار ہونے والے 50 سے زائد بچوں کی اموات کے بعد بھارت ميں اب اس پھل کو خوف کی علامت سمجھا جارہا ہے۔

ميڈيا رپورٹس کے مطابق بھارت ميں خطرناک دماغی بيماری سے ايک بار پھر بڑی تعداد میں بچوں کی اموات سامنے آئی ہیں۔

دس روز کے دوران اب تک 50 سے زائد بچے جان کي بازی ہارچکے ہيں، جبکہ 40 سے زائد آئی سی يو میں موت اور زندگي کي کشمکش ميں مبتلا ہيں۔

اس خطرناک دماغی بیماری کی وجہ ممکنہ طور پر لیچی فروٹ کو قرار دیا جا رہا ہے، سال 2014 دو ہزار چودہ میں بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں 150 اموات ہوئیں تو لانسٹ گلوبل ہیلتھ ریسرچ نے تحقیقات کرکے معلوم کیا کہ اس بیماری کا تعلق لیچی سے ہے۔

ماہرین کے مطابق لیچی میں غیر معمولی مقدار میں امینو ایسڈ ہوتا ہے، جس کے زیادہ استعمال سے دماغ کو درکار گلوکوز شدید متاثر ہو جاتے ہیں۔

ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سال 2008 سے 2014 کے درمیان اس بیماری سے اترپردیش، بہار میں چھ ہزار اموات ہوئی تھیں جب کہ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں