ہوم   > Latest

لیاری کا قدیم میٹرنٹی ہوم خواتین کے لئے خطرہ بن گیا

3 months ago

کراچي کے علاقے لياري کا سب سے قديم ميٹرنٹي ہوم خواتين کي جانوں کے ليے خطرہ بن گيا۔ ميٹرنٹي ہوم ميں کوئي ڈاکٹر ہي نہيں ہے،خواتين کو نرسز کے رحم و کرم پر چھوڑ ديا گيا،35  سال پہلے بننے والا آپريشن تھيٹر آج تک فعال نہ ہوسکا۔ لياري میں 1955 ميں نيو لياري ميٹرنٹي ہوم...




کراچي کے علاقے لياري کا سب سے قديم ميٹرنٹي ہوم خواتين کي جانوں کے ليے خطرہ بن گيا۔ ميٹرنٹي ہوم ميں کوئي ڈاکٹر ہي نہيں ہے،خواتين کو نرسز کے رحم و کرم پر چھوڑ ديا گيا،35  سال پہلے بننے والا آپريشن تھيٹر آج تک فعال نہ ہوسکا۔


لياري میں 1955 ميں نيو لياري ميٹرنٹي ہوم قائم کيا گيا ليکن بدقسمتي سے آج وہ خواتين کي جانوں کے ليے خطرہ بن گيا ہے۔


یہاں آپريشن تھيٹر35 سال سے بند پڑا ہے۔ علاقے کے کونسلرنے بتايا کہ کئي بار خط لکھا ليکن کسی ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا گیا۔مریضوں کا کہنا ہے کہ یہاں آنے پر سول اسپتال ریفر کردیا جاتا ہے۔


لياری کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس اسپتال کی صورتحال پر توجہ دی جائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں