ہوم   > Latest

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کا طریقہ

6 months ago

آپ کا چہرہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں، مگر آنکھوں نے نیچے سیاہ حلقے اس خوبصورتی کو مانند کردیتے ہیں، تاہم گھریلو ٹوٹکے اور ہلکی سے محنت سے آپ ان حلقوں کو دور کر سکتی ہیں۔

اکثر ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے نیند میں کمی کے باعث پھیلتے ہیں، کچھ افراد میں یہ مسئلہ خون کی کمی کے باعث بھی ہوتا ہے، تاہم ایسی صورت میں دن میں 8 گلاس پانی پینا مختلف جسمانی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔

کمپیوٹر، موبائل اور ٹی وی کی نیلی روشنی آنکھوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اپنی آنکھوں کی حفاظت کیلئے ان کا استعمال کم کریں۔

آنکھوں کے لیے مفید غذائیں جیسے گاجر، کھیرا وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔

کھیرے کے ٹکڑے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے نہ صرف آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے، بلکہ آنکھوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوگا۔

حلقوں کو کم کرنے کیلئے ٹی بیگز کو پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر آنکھوں پر رکھیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

آفس میں کمپیوٹر پر کام کرنے کے دوران ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لیے اسکرین سے نظر ہٹا کر 20 فٹ دور دیکھیں۔ یہ آنکھوں کے تمام مسائل کے ایک بہترین ورزش ہے۔

فرصت کے اوقات میں دونوں ہتھیلیوں کو رگڑ کر گرم کریں اور انہیں اپنی آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے آپ کی آنکھوں کی تھکن دور ہوجائے گی۔ کسی اچھی برینڈ کی آئی کریم بھی دیسی ٹکٹوں کے ساتھ استعمال کرنے سے بھی فرق پڑتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں