ہوم   > Latest

اب کھانسی کی آوازسن کربیماری کا پتہ لگایا جا سکتا ہے

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago

فائل فوٹو

عموما ڈاکٹر حضرات مرض کی نوعیت جاننے کیلئے مختلف ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں جن کی رپورٹس آنے کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے لیکن دور جدید میں میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کرلی ہے ، اب کھانسی کی آواز سے بھی تنفس سے متعلق امراض کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

آسٹريليا کي يونيورسٹي ميں منفرد ايپ تيار کرلي گئي ہے جس کی مدد سے کھانسی کی آواز سے اصل وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

چھوٹے بچے کھانسی کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، ليکن اس ایپ کے ذریعے ان کی کھانسی کی آواز نوٹ کرتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ بچے کے کس مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ايپ کھانسی کی آواز اور شدت سن کر بتاسکتی ہے کہ آیا بچہ دمے کا شکار ہے، اسے نمونیا ہے یا سانس کی نالی میں سوزش ہے۔

یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے ڈاکٹرز مشین لرننگ الگورتھم کی بدولت ایپ کو 852 ریکارڈنگز پر تربیت دی گئی ہے، جس سے ایپ کسی کی بھی کھانسی کی آواز سن کر اس سے وابستہ مرض کی رہنمائی کرتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube