ہوم   > Latest

امراض قلب اور بلڈ پریشر کا دشمن ۔۔ ٹماٹر

3 months ago

یہ بحث اب پرانی ہو گئی کہ ٹماٹر سبزی ہے یا پھل، زیادہ ضروری یہ جاننا ہے کہ اس چھوٹے سے ٹماٹر نے اپنے اندرکتنے بڑے بڑے خواص سمو رکھے ہیں۔ بس اس کا جوس پئیں اور توانا رہیں۔

کھانا پکانے کے لیے جزو لازم سمجھے جانے والا ٹماٹر اپنے بہت سارے کیمیکل اور غذائی اجزا کی بدولت دل کے لیے انتہائی مفید ہے جبکہ بلڈ پریشر قابو رکھنا ہو تو بھی ٹماٹر معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کي ريسرچ سے پتہ چلا کہ ٹماٹر میں کیروٹیونوئڈ ، وٹامن اے، کیلشیئم کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔ یہ تمام اجزا دل کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ دل کے مرض کی سب سے سادہ اور بڑی وجہ خون کی شریانوں کی تنگی، سختی اور ان کے اندر پلاک نامی سخت چربی نما اجزا کا جم جانا شامل ہے۔ اس سے خون کی رگیں سخت اور سکڑجاتی ہیں اور بہاؤ نہ ہونے کی وجہ سے دل کا عارضہ لاحق ہوجاتا ہے۔

اگرذیابیطس، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر قابو میں رکھا جائے تو قلبی بیماریوں سے بہت حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے اور خون کی شریانیں بھی تندرست رہتی ہیں۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹماٹر کا رس پیا جائے تو اس کے بہتر فائدے برآمد ہوتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں