گرمی کا دشمن ’تربوز‘ ایک صحت بخش پھل

June 8, 2019

گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس موسم میں تربوز ایک ایسا پھل ہے جو ضرور آتا ہے۔

بہت سے لوگوں کو یہ پھل بہت پسند بھی ہے ،اس مزیدار پھل کے وہ فوائد جنہیں جاننے کے بعد آپ جی بھر کے اس سے لطف اٹھائیں گے۔

تربوز صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے، اس میں 95 فیصد پانی کے ساتھ وٹامنز اور معدنی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ اس سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے۔

تربوز میں اعلی سطح کا ایسڈ فولک بیٹکاروٹن ، پوٹاشیم، وٹامن سی اور اے موجود ہوتے ہیں جو صحت برقرار رکھتے ہیں۔

اس میں موجود پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو نکالنے کا کام کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تربوز کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے کیونکہ اس میں شوگر اور کیلوری کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی ہے یہ دل کی بیماری اور کینسر سے بھی بچاتا ہے۔

تربوز میں وٹامن اے ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند بنانے میں مدد کرتا ہے، اس سے جلد کا روکھاپن ختم ہو جاتا ہے۔