لاڑکانہ کے طبی مرکز کو ایچ آئی وی مریضوں کے لیے ادویات مل گئیں

May 21, 2019

ایچ آئی وی کے شکار شہر رتوڈیرو کے اسپتال میں گزشتہ دس دن کے دوران تقریباً 500 سے زائد ایچ آئی وی کے مریضوں کا اندراج ہوا ہے ۔

مریضوں کی تعداد بتاتے ہوئے ڈاکٹر عرفان شیخ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مریضوں کا اندراج اسکرینگ کے بعد ہوا ہے ۔

ڈاکٹرعرفان شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس او پی ڈی اور ڈاکٹرز موجود ہیں جو ہرایک مریض کا علاج کررہے ہیں اور ایچ آئی وی سے متاثرہ مریض کو ادویات تجویز کیں ہیں ۔

ایچ آئی وی کا علاج کرنے والے اس اسپتال کا قیام اقوام متحدہ ، یونیسف اور سندھ حکومت کے تعاون سے عمل میں آیا تھا ۔

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 510 تک پہنچ گئی

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے 14 مئی کو انکشاف کیا تھا کہ لاڑکانہ میں اب تک 445 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی جاچکی ہے جن میں 356 بچے شامل ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رتوڈیرومیں 18ہزار418افراد کی اسکرینگ کی گئی جس میں607مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ، تعداد 395 تک پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں302مرد اور305خواتین شامل ہیں جبکہ 55فیصد کی تعداد2سے5سال کے بچوں پرمشتمل ہے جبکہ انیس فیصد افراد کی عمر6 سے 15 سال تک ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ لاڑکانہ رتو ڈیرو میں غیررجسٹرڈ بلڈ بینک غیر قانونی لیبارٹریز فوری بند کرانا ہوں گی۔