ہوم   > Latest

کیا پھلوں کا جوس قبل از وقت موت کا سبب بنتا ہے؟

3 months ago

ڈاکٹر اور طبی ماہرین پھلوں کے جوس کو انتہائی صحت بخش قرار دیتے ہیں تاہم نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوسز قبل از وقت موت کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔

امریکا کی ایمورے اور کارنیل یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق میں 13 ہزار 440 لوگوں پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ پھلوں کا جوس مناسب حد سے زیادہ پیا جائے تو اس سے قبل از وقت موت بھی واقع ہوسکتی ہے، پھلوں کے جوسز کے زیادہ استعمال سے قبل از موت کا خطرہ سوڈے کے استعمال سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیادہ سوڈا پینے سے قبل از وقت موت کا خطرہ 11 فیصد بڑھ جاتا ہے لیکن حد سے زیادہ پھلوں کا جوس پینے سے یہ خطرہ 24 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنے لوگوں پر تجربات کئے ان کی صحت پر حد سے زیادہ سوڈا اور پھلوں کا جوس پینے کے ایک جیسے منفی اثرات مرتب ہوئے، تاہم پھلوں کا جوس پینے والوں میں ان اثرات کی شدت بہت زیادہ تھی۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گنٹر کونل کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اپنی جگہ بہت اہم ہے، لیکن روزانہ پھلوں کے جوس کا 150 ملی لیٹر کا گلاس پینے سے اس تحقیق میں بیان کردہ خطرہ لاحق نہیں ہوتا، اس سے زیادہ جوس پینے سے گریز کرنا چاہئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں