ہوم   > Latest

اخبار اور پکوڑوں کی جان لیوا دوستی ختم ہونے والی ہے

SAMAA | - Posted: May 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اخبار میں چٹ پٹے پکوڑے یا پھر گھی میں تلے پراٹھے ملنا عام سی بات ہے لیکن اخبار اور پکوڑوں کی یہ اب دوستی ختم ہونے جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں اخبارات میں کھانے کی اشیا فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق اخبار کے لیے استعمال ہونے والی سیاہی میں لیڈ سمیت گریفائٹ، رنگ، خشک رکھنے والے کیمیکلز اور کیڈمیئم دھات استعمال ہوتی ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق اخبارات کی سیاہی میں موجود بیٹا نیپتھائل اور ہائیرومیٹک کاربن کھانے میں مکس ہوکر سیلولر انجری اورکینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔۔

فوڈ اتھارٹی کي جانب سے اخبارات میں اشیاء فروخت کرنے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیتے ہوئے متبادل تلاش کرنے کا کہا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube