پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 62 ہزار افراد تمباکو نوشی کے باعث انتقال کرجاتے ہیں

May 2, 2019

وفاقی وزارت صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں بڑوں کے علاوہ بچے بھی سگریٹ نوشی کررہے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے صوبائی چیف سیکریٹریز کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں روزانہ پانچ سے پندرہ سال کے 1200 بچے سگریٹ نوشی کی طرف آتے ہیں، ملک میں دو کروڑ چالیس لاکھ بچے سگریٹ نوشی کا شکار ہیں، پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ  62  ہزار افراد سگریٹ نوشی سے جان گنوا دیتے ہیں۔

یہ مراسلہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر جاری کیا گیا اور اس میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ تمباکو نوشی قوانین اور مصنوعات کی تشہیر کی گائیڈ لائن پر عمل یقینی بنایا جائے، تمباکو مصنوعات کے تحائف پیکٹ خریدنے پر رقم واپس کی تشہیر قانون کی خلاف ورزی ہے، تمباکو مصنوعات کو پرنٹ، الیکٹرانک، بل بورڈ اور دیگر ذرائع سے مشتہر نہیں کیا جاتا۔