ہوم   > Latest

غیر صحت مند خوراک سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک ہے

8 months ago

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر متوازن اور غیر صحت مند خوراک کا استعمال سگریٹ نوشی جیسے مرض سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

بین الاقوامی جریدے دی لینسٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 195 ممالک سے 25 سال کی عمر کے تمام افراد کی غذائی عادات کا جائزہ مختلف سروے رپورٹس کی مدد سے لیا گیا۔

 

تحقیق میں تقریبا چالیس ممالک سے ایک سو تیس سائنسدانوں نے حصہ لیا، جس کے مطابق ناقص غذا کا استعمال ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ افراد کی اموات کا سبب بنتا ہے۔

ڈاکڑز کے مطابق یعنی تمباکو نوشی سے بھی زیادہ اموات غیر متوازن غذا کے استعمال سے ہوتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خوراک میں تازہ پھلوں، اناج دار غذا کی کمی اور نمک کی مقدار میں زیادتی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

 

سال 2017 میں اناج سے دوری اور نمک کا زیادہ استعمال دنیا کے تیس لاکھ افراد اور پھلوں سے دوری بیس لاکھ افراد کی موت کی وجہ بنا۔ ماہرین نے زیادہ زور اس بات پر دیا ہے کہ لوگوں کو اپنی غذا میں نمک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں