ہوم   > صحت

بچوں کیلئے ٹی وی دیکھنا انتہائی مضر قرار

6 months ago

عالمی ادارہ صحت نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے شیر خوار بچوں کو ٹیلی ویژن بالکل نہیں دیکھنا چاہئے، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے اس کا دورانیہ کسی بھی طرح ایک گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

عالمی ادارہ صحت نے چھوٹے بچوں کے ٹی وی دیکھنے کے بارے میں تاریخ میں پہلی بار دنیا بھر کیلئے اپنی ہدایات جاری کردیں۔ 24 اپریل کو جاری کی گئی ہدایات اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

امریکا میں اس جیسی ہدایات بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی اکیڈمی پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 1 سال سے کم عمر کے شیر خوار بچوں کو ٹیلی وژن بالکل نہیں دیکھنا چاہئے جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے اس کا دورانیہ کسی بھی طرح ایک گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں