کراچی میں نیگلیریا وائرس سے نوجوان جاں بحق

April 20, 2019

کراچی میں رواں سال نیگلیریا وائرس سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا، اورنگی ٹاؤن کا 21 سالہ نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔

کراچی کے جناح اسپتال میں 18 اپریل کو نیگلیریا وائرس سے متاثر اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 21 سالہ نوجوان کو داخل کرایا گیا تھا۔

خطرناک وائرس سے متاثر نوجوان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

کراچی میں نیگلیریا وائرس سے ہلاکت کا رواں سال یہ پہلا کیس ہے، پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے وائرس کے باعث گزشتہ سالوں میں کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔