Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

دواؤں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 15 فیصد تک اضافے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Apr 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ملک ميں ادويات بنانے والي کمپنیوں نے دواؤں کي قيمتوں ميں ایک بار پھر 9 سے 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ڈالر کي قيمتوں ميں اضافے کے پيش نظر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کيا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل ميں پريس...

ملک ميں ادويات بنانے والي کمپنیوں نے دواؤں کي قيمتوں ميں ایک بار پھر 9 سے 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ڈالر کي قيمتوں ميں اضافے کے پيش نظر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کيا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن زاہد سعید کا کہنا تھا کہ ادویات کا مواد بيرون ملک سے درآمد کرنا پڑتا ہے جس کا ڈالر سے براہ راست تعلق ہے۔

ادویات کی قیمت میں اضافہ ، حکومت کا دوا ساز کمپنیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

زاہد سعید نے کہا کہ 200 فیصد اضافے کی باتیں بے بنیاد ہیں، 45000 ادويات میں سے صرف چند پر اضافہ ہوا۔

ادويات میں اضافے کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کئی دوائیں غریب عوام کی پہنچ سے دور نہ ہو جائیں۔

منگل 2 اپریل کو وزیر قومی صحت  نے دوائیں مہنگی کرنے پر دوا ساز کمپنیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو احکامات بھی جاری کیے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube