Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2019 | Last Updated: 3 years ago

 

پرتگال میں دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی، بین الاقوامی کھلاڑی کیتھرینا سیکوئرا کو تین ماہ قبل ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا۔

پرتگال میں 3 ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، کیتھرینا دم گھٹنے کے باعث کومہ میں چلی گئی تھیں، حالت میں بہتری نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا، وہ اس وقت حاملہ تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھرینا کے ہاں چند روز قبل بچے کی ولاد ت ہوئی، کیتھرینا کشتی رانی کے بین الاقوامی مقابلوں میں پرتگال کی نمائندگی کرچکی ہیں، انہیں حمل کے 19ویں ہفتے میں دمے کا شدید اٹیک ہوا جس کے بعد وہ کومہ میں چلی گئی تھیں، جس کے بعد انہیں دسمبر میں مردہ قرار دے دیا گھا تھا، ڈاکٹروں نے حمل کے 32 ہفتے مکمل کروانے کیلئے ماں کو آلات کے ذریعے مصنوعی تنفس پر زندہ رکھا، اس عمل سے بچے کو آکسیجن ملتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی ولادت آئندہ دنوں کی جانی تھی مگر ماں کی حالت بگڑنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ اسپتال میں پیشہ ورانہ اخلاقیات کے شعبے کے سربراہ فلیپی النیڈا نے میڈیا کو بتایا کہ ماں کی وفات کے بعد بچے کو باقی رکھنے کا فیصلہ ان کے خاندان سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

 پرتگال میں وزارت صحت کے قوانین کے مطابق ایسا اس وقت کیا جاسکتا ہے جب دماغی طور پر وفات پانے والے شخص نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے سے منع نہ کیا ہو۔ اعضاء عطیہ کرنے کا مطلب یہی نہیں کہ متوفی شخص اپنا دل، گردے یا پھیپھڑے کسی کو دیدے بلکہ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ماں اپنے بچے کی زندگی بچانے کیلئے اپنی زندگی قربان کرسکتی ہے۔

میڈیا کے مطابق پیدائش کے وقت نومولود کا وزن 1.7 کلو تھا، وہ آئندہ 3 ہفتے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube