Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

انسانی خون کی ایک بوتل 3 انسانوں کے کام آتی ہے

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آپ کسی مریض کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں تو آپ کے خون کی ایک بوتل ایک نہیں، 3 انسانوں کی جان بچاتی ہے۔اس عمل سے صرف مریض کو ہی نہیں بلکہ خون دینے والے کو بھی  فائد ہ ہوتا ہے۔ انسانی خون کی 450ملی گرام کی چھوٹی سی بوتل کئی مریضوں کے لئے زندگی...

آپ کسی مریض کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں تو آپ کے خون کی ایک بوتل ایک نہیں، 3 انسانوں کی جان بچاتی ہے۔اس عمل سے صرف مریض کو ہی نہیں بلکہ خون دینے والے کو بھی  فائد ہ ہوتا ہے۔

انسانی خون کی 450ملی گرام کی چھوٹی سی بوتل کئی مریضوں کے لئے زندگی کی امید بن سکتی ہے۔ خون سے علیحدہ کئے گئے  سرخ ذرات تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے زندگی کی نوید بنتے ہیں۔ سفید ذرات ہیموفیلیا اور جل جانے والے مریضوں جبکہ پلیٹ لیٹ ذرات کینسر، جنرل سرجری اور  ڈینگی کے مریضوں کی جان بچاتے ہیں۔

ماہرین نے خون دینے کے حوالے سے عام لوگوں کے ذہن میں پائی جانے والی غلط فہمی بھی دور کردی ہے اوربتایا ہے کہ ایک بوتل خون سے تین جانیں ہم بچا سکتے ہیں۔ ایک آدمی سال میں 4 دفعہ خون دے سکتا ہے۔ خون دینے سے جسم میں سرخ خلیوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے والے کہتے ہیں کہ اس عمل سے ان کی اپنی  صحت بھی بہتر ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق  خون کا عطیہ دینے والوں کی اوسط عمر میں بھی 4 سال تک کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے کہ جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube