چارسدہ کی سرجڑی بہنوں کی لندن میں پانچویں کامیاب سرجری

February 12, 2019

چارسدہ کی سرجڑی بچیوں کی لندن میں آخری سرجری بھی کامیاب ہوگئی۔

لندن میں  صفا اور مروہ کا پانچواں آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ کامیاب سرجری کے بعد صفا اور مروہ کو الگ کردیا گیا ہے۔ لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں بچیاں زیرِعلاج ہیں۔

دونوں بچیوں کا 5 ماہ سے لندن میں علاج جاری تھا۔اس علاج پر18 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے ہیں۔ بچیوں کے والدین اور اہل خانہ نے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔