پولیو کے خلاف مہم میں سرفراز احمد پیش پیش

February 10, 2019

پولیو کیخلاف جنگ میں کھلاڑی بھی میدان میں آگئے۔ سرفرازاحمد نے پولیو ٹیموں سے تعاون کی اپیل کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہفتے کو کراچی میں پولیو مہم کی ایک دن کے لئے کپتانی کی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔

کپتان سرفراز احمد نے والدین سے اپیل کی کہ ہر بار اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔