ملک میں خسرے کی وباء پھیلنے کے خدشات،ہائی الرٹ جاری

February 9, 2019

ملک میں خسرے کی وباء پھیلنے کے خدشات کے باعث ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

فلپائن میں خسرے کی وباء کے تناظر میں پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے خسرہ سے بچاؤ کیلئےایڈوائری جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ بین الصوبائی ایئرپورٹس پر محکمہ صحت کےعملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متاثرہ ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پاکستانیوں کو فلپائن کا غیرضروری سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔