بھارت میں سوائن فلو کا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

February 8, 2019

 بھارت میں رواں سال اب تک سوائن فلو کی وبا سے اموات بڑھ کر226 ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ہفتوں کے دوران 6,700 افراد میں ایچ 1 این 1 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

بھارت میں سوائن فلو سے اموات اور متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق راجھستان، ہریانہ اور دہلی سے ہے۔ بھارتی حکام نے اس صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ پورے سال کے دوران ملک بھر میں سوائن فلو کی وبا سے 68 اموات ہوئی تھیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 798 ریکارڈ کی گئی تھی۔

حکام نے اس وبا کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لئے ویکسینیشن مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔