صحت کا انصاف شاید اسی کو کہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں قائم ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے مریضہ کا ٹانگ کے بجائے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا۔ انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ مریضہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو...
صحت کا انصاف شاید اسی کو کہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں قائم ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے مریضہ کا ٹانگ کے بجائے پیٹ کا آپریشن کر ڈالا۔ انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔
مریضہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو ٹانگ سے سے راڈ نکلوانے لائے تھے لیکن لاپروا ڈاکٹرز نے اس کا پیٹ کاٹ ڈالا۔
انتظاميہ نے اس مجرمانہ غفلت کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور مريضوں ميں اضافے کے باعث آپريشن غلط ہوا ہے۔
ڈاکٹروں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ٹانگ کے بجائے پیٹ کا آپریشن کرنے سے ان کو وسائل کی مد میں کتنی بچت ہوئی یا پھر پیٹ کا آپریشن وسائل کے بغیر بھی ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگ کے بجائے پیٹ کا آپریشن کردیا۔
اہلخانہ کی شکايت پر ميڈيکل ڈائريکٹر نے غلط آپريشن کے خلاف کميٹی قائم کرکے تحقيقات شروع کردی ہيں۔