Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

مشتاق غنی کے خلاف سٹیزن پورٹل پر شہری کی انوکھی شکایت

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

دو دن سے سوشل میڈیا پر ایک تصویروائرل ہوئی ہے جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اپنے دفتر میں بیٹھ کرسگریٹ نوشی کر رہے ہیں جبکہ دو سائلین بھی بیٹھے ان کے اس عجیب رویہ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

فیس بک صارفین نے اسپیکر مشتاق غنی کے اس فعل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدیداروں کو سائلین کے سامنے ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہیئے۔

ایک شہری سے تو رہا نہ گیا اورسیدھا پاکستان سٹیزن پورٹل میں اسپیکر کے خلاف شکایت کردی۔ شہری نے موقف اپنایا کہ پابندی کے باوجود ایوان کے اسپیکر اپنے آفس میں سگریٹ پی رہے ہیں جو کہ اپنے ہی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے۔

شہری کی شکایت وزیراعظم کمپلینٹ سیل انتظامیہ کو موصول ہونے کے بعد شکایت کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوارسال کردیا گیا ہے۔ اب اس پر چیف سیکریٹری کیا کارروائی کریں گے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

یادرہے کہ اس پہلے خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی تصویربھی سوشل میڈیا پرصارفین کی تنقید کا نشانہ بنی جس میں وہ گورنرہاوس میں بیٹھ کرسگریٹ کے دھویں اڑارہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube