Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

مريض کے علاج ميں غفلت، اسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر برطرف

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مریض کے علاج میں غفلت انتظامیہ کو مہنگی پڑ گئی، تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے گئے ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔

پشاور کے خيبر ٹيچنگ اسپتال ميں تين ماہ قبل ہنگو کا رہائشي احمد فراز ذيابطيس کے مرض کي وجہ سے زيرعلاج تھا، جسے دوران علاج کينولہ غلط ہاتھ پر لگايا گيا تو اس کي حالت بگڑ گئی اور بعد ازاں انفيکشن کے باعث ان کا ہاتھ کاٹنا پڑا۔

متاثرہ شخص نے ہيلتھ سيکریٹری صحت سے معاملے کی تحقيقات کا مطالبہ کيا تھا جس پر انکوائری کميٹی بنائی گئي، جس کی رپورٹ ميں خراب ميڈيکل اور انتظامي کارکردگي کا ذمہ دار ڈائريکٹر اور ميڈيکل ڈائريکٹر کو ٹھہرايا گيا اور يہ سفارش کي گئی کہ دونوں افسران کو ان کے عہدوں سے برطرف کرديا جائے۔

سيکریٹری ہيلتھ ڈاکٹر فاروق نے تحقیقاتی رپورٹ کي روشنی ميں اسپتال ڈائريکٹر نيک داد خان اور ميڈيکل ڈائريکٹر روح المقيم کو عہدوں سے برطرف کردیا، جبکہ نئے انتظامي افسران کي تعيناتی کا اعلاميہ بھی جاری کرديا گیا۔

صوبائی وزير صحت ڈاکٹر انعام ہشام اللہ نے کہا کہ مريضوں کو  سہوليات کي فراہمي ميں کوتاہی ہرگز برداشت نہيں کريں گے۔ اسپتال ڈائريکٹر کو ہٹانے کا فيصلہ باقي افسران کیلئے ايک مثال ہے، ہم عوام کی خدمت کیلئے ہيں اور ان کی تکليف ہماری تکليف ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube