امراض قلب کے ادارے میں مُردوں کو انجیکشن لگائے جانے لگے

January 11, 2019

کراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں مُردوں کو ٹیکے لگانے کے معاملے پر کے ایم سی حکام نے نوٹس لے لیا ۔ سینئیر میڈیکل ڈائریکٹر کہتے ہیں انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، ملوث افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں گے ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت چلنے والے فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں مُردوں کو مبینہ طور پر مہنگا انجیکشن لگایا جانے لگا۔

نرسنگ اسٹاف کی جانب سے انکشاف کیا گیا تو تحقیقات کے لئے میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو سات دن میں زمہ داروں کا تعین کرے گی۔

سینئر میڈیکل ڈائریکٹر کے ایم سی ڈاکٹر بیربل گینانی کہتے ہیں معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہا ہوں ، ڈاکٹرز کی جانب سے کمیشن لینے کی بھی انکوائری ہوگی۔

ڈاکٹر بیربل کا کہنا ہے کہ دو روز قبل خط لکھ کر یہ شکایت کی گئی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری میں کیا بات سامنے آتی ہے ۔