سوائن فلو نے اسلام آباد کا رخ کر لیا

January 11, 2019

سوائن فلو نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، رواں سال اسلام آباد میں سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

اسلام آباد میں رواں سال کے سوائن فلو سے متاثرہ مریض کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جی اسپتال میں زیرعلاج ستائیس سالہ فہد شاہ میں سوائن فلو وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔

متاثرہ مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں لواحقین کو بھی اس کے پاس جانے کی اجازت نہیں، ڈاکٹرز کے مطابق فہد شاہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ملتان اور لاہور میں بھی سوائن فلو سے متاثرہ کیسز سامنے آئے تھے ۔