ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری آرام گاہ پر ان کی خدمات ڈیجیٹل انداز میں نقش

January 11, 2019

ڈاکٹر روتھ فاؤ کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت تھا۔ اب ان کے گزر جانے کے بعد ان کی کاوشوں کو ان کی آخری آرام گاہ پر نقش کیا گیا ہے ۔

پاکستان میں جذام کے مرض سے مریضوں کے ساتھ مل کر لڑنے والی خاتون ڈاکٹر روتھ فاؤ مسیحی برادری کے گورا قبرستان میں آرام کررہی ہیں۔

گورستان کے شروع میں ہی نصب سلیب کے سائے اور خوشنما پھولوں سے گھری ان کی خوبصورت قبر پر ڈاکٹر فاؤ کے قائم کردہ لپروسی اسپتال کی ٹیم نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کیو آر کوڈ نقش کروایا ہے۔

کوڈ اسکیننگ ایپلیکیشن کے ذریعے ان کی انسانیت دوست کاوشوں پر نظر ڈالی جاسکتی ہے ۔

جذام کے ان مریضوں کے لیے جنہیں معاشرہ حقارت کی عینک لگا کر دیکھتا تھا ، ان کے لیے ذاتِ خدا کے بعد ڈاکٹر روتھ فاؤ ایک بڑی امید بنیں جو بالاخر 10 اگست 2017 کو چل بسیں ، مگر ان کا سفر رکا نہیں، جاری تھا ہے اور رہے گا ۔

 
 
 

ضرور دیکھئے