سگریٹ نوشی میں مبتلا والدین محتاط ہوجائیں

December 13, 2018

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا والدین کے بچوں کے اکثر موذی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔

 ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی کے عادی والدین کے بچے اگر روزانہ ان کے ہمراہ 10 گھنٹے گزارتے ہیں تو کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ بچے مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ سگریٹ نہ پینے والے والدین کے بچوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کے عادی والدین کے بچوں میں دل کے امراض میں 27 فیصد، فالج میں23 فیصد اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں 42 فیصد تک زیادہ مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔