Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > صحت

برطانیہ، ایک دن کے بچے کی دل کے دورے کے بعد اوپن ہارٹ سرجری

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

برطانیہ کے برسٹل چلڈرن ہسپتال میں پیدائش کے دوسرے دن دل کا دورہ پڑنے پر بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن سے پیدا ہونے والاجیکب انگلبائی نامی بچہ غالباً شکم مادر میں ہی اس عارضہ سے دوچار تھا اور پیدا ہونے کے بعد اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی کیفیت ہے جو 10 ہزار بچوں میں سے کسی ایک میں ہوتی ہے اور کچھ لوگ اسے دل کے دورے سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔

شدید تکلیف کے باعث پیدائش کے ایک ہی دن بعد بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ اس دوران بچے کو دل کا ایک اور دورہ پڑا جس سے اس کے دماغ کو بھی 50 فیصد نقصان پہنچا۔

اب یہ بچہ کافی حد تک معذور نظر آرہا ہے اور اس کی ہر وقت دیکھ بھال ضروری ہوگئی ہے تاہم یہ کام کافی خرچ طلب ہے، بچے کے والد نے لوگوں سے عطیات کی اپیل کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube