ملک کے 7 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

December 3, 2018

پاکستان پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر عطا نے کہا ہے کہ ملک کے 7 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام کے تحت ملک میں پہلی بار والدین کی آگاہی کے لئے گٹر میں پولیو وائرس کے نمونوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ پاکستان پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر عطا نے بتایاکہ ملک کے جن 7 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان شہروں میں کراچی، سکھر، لاہور، راولپنڈی، مردان، پشاور اور اسلام آباد شامل ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 سے 13 دسمبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد پولیو قطروں سے محروم ہے۔