ماحولیاتی آلودگی بہاولپور کے شہریوں کو بیمار کرنے لگی

November 8, 2018

موسم کے بدلتے ہی ماحولیاتی آلودگی نے بہاولپور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دمے اور سانس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔

بہاولپور میں موسم بدلتے ہی ماحولیاتی آلودگی بڑھنے لگی ۔شہر میں سانس اور دمے کے امراض میں اضافہ ہونے لگا۔ترجمان وکٹوریہ اسپتال نے بتایا کہ روزانہ ڈھائی سے 300 مریض ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہورہے ہیں۔ادھر محکمہ ماحولیات بھی پابندی کے باوجود چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف حرکت میں آگیا ۔

انسپکٹر محکمہ ماحولیات عنصر عباس نے بتایا کہ سب سے بڑا عنصر اینٹوں کے بھٹوں کا تھا، جواب بند ہیں لیکن ہم اس بات سے بھی انکار نہیں کرسکتے کہ بہاولپورمیں آلودگی نہیں ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اسموگ واپس آنے کا خدشہ

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے سرکاری اقدامات تو اپنی جگہ تاہم ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ شہریوں کیلئے باہر نکلتے وقت ماسک یا رومال کا استعمال کرنے میں ہی فائدہ ہے۔