سعودی دوا ساز کمپنی نے کینسر کی 11 دوائیں تیار کرلیں

November 7, 2018

کینسر کی دوا تیار کرنے والی پہلی سعودی کمپنی نے 11 دوائیں نصف قیمت پر مارکیٹ میں متعارف کرا دیں۔


یہ بات کمپنی ’’سدیر‘‘کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر یاسر العبیداء نے الوطن اخبار کو بتائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کمپنی نے کینسر کے علاج کیلئے گیارہ دواؤں کا اندراج سعودی ایف ڈی اے میں کرا لیا ہے۔ کمپنی کے قیام کو صرف 2 برس گزرے ہیں، اس کی دوائیں نصف قیمت پر مارکیٹ کو مہیا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بدولت مملکت میں صحت نگہداشت کا ماحول بہتر ہوگا اور زیادہ سے زیادہ افراد مناسب قیمت پر دوائیں حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی دوا سازی کے شعبے میں سعودائزیشن کی پالیسی کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔