تھر میں غذائی قلت سے مزید 4 بچے زندگی ہار گئے

October 11, 2018

تھرپارکر میں غذائی قلت نے پنجے گاڑ دیئے، مزید 4 نومولود اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 490 تک پہنچ گئی ۔

تھرمیں غذائی قلت سےمزید 4 بچے دم توڑ گئے۔20سےزائد بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد490 ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے امدادی گندم کی تقسیم تو شروع کردی گئی ہےلیکن صحراء تھر میں صحت کی ناکافی سہولیات سے تھر کے باشندوں کی مشکلات ختم نہ ہوسکی ہیں۔