شعور کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں چھاتی کاسرطان بڑھ رہاہے

October 11, 2018

ایوان صدر میں بریسٹ کینسرآگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نےکہاہےکہ شعور کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں یہ مرض بڑھ رہا ہے۔

ایوانِ صدر میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بٹن دبا کرمہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایوانِ صدر کی عمارت گلابی روشینوں سے جگمگا اٹھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں آگاہی مہم کے ذریعے خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین کی اموات کی بڑی وجہ بھی بن چکا ہے۔ میڈیا اس مرض کیخلاف مہم میں اہم کرداراداکرسکتا ہے۔

 

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرعمر آفتاب نے بتایا کہ پاکستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ رواں سال یکم رمضان المبارک سے لاہور میں چھاتی کے سرطان کے علاج کیلئے اسپتال کام شروع کردے گا۔

 
 
 

ضرور دیکھئے