انسان روزمرہ زندگی میں 5 ہزار چہرے پہچان سکتا ہے، تحقیق

October 10, 2018

نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ہم روزمرہ زندگی میں 5 ہزار ایسے انسانون کو پہچانتے ہیں جو ہمارے دوست احباب رشتہ دار، جاننے والے یا اجنبی ہوتے ہیں۔

اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا کہ انسان کا روزانہ 5 ہزار چہروں کو پہچاننا حیران کن ہے۔ برطانوی یونیورسٹی یورک کے سائنسدانوں نے ایک مطالعاتی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ ہماری پہچاننے کی صلاحیت ہمیں ان تمام چہروں کو پہچاننے میں مدد دیتی ہے، جن سے ہمیں اپنی سماجی زندگی، سوشل میڈیا اور ٹی وی کی اسکرینوں کے ذریعے واسطہ پڑتا ہے۔

یونیورسٹی یورک کے ماہر نفسیات روب جنکین نے بتایا کہ ہم روز مرہ کی زندگی میں اپنے دفتری ساتھیوں، دوستوں، مشہور شخصیات اور رشتہ داروں کو پہچانتے ہیں۔ انہوں نے اس تحقیق میں شریک رضا کاروں سے شناسا اور غیر شناسا افراد کو پہچاننے سے متعلق آراء لی، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جس طرح ہمارا دماغ درجنوں شناسا افراد میں تمیز پیدا کرتا ہے، اسی طرح یہ ہمیں ہزاروں افراد میں امتیاز کرنے یا پہچاننے میں مدد کرتا ہے۔