خیبر پختونخوا میں جعلی ڈاکٹروں کی بھرمار، 33 اتائیوں کی نشاندہی

October 10, 2018

خیبرپختونخوا میں جعلی ڈاکٹروں کی بھرمار کے بعد ہیلتھ کیئرکمیشن نے کریک ڈاون کرکے  33 جعلی ڈاکٹروں کو دھرلیا ہے۔

سماء کے رپورٹر فیاض احمد کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جعلی ڈاکٹرسرگرم ہیں۔ ملاکنڈ، دیر اورصوابی میں متعدد جعلی کلینکس کا انکشاف ہوا جس پر ہیلتھ کیئرکمیشن نے کریک ڈاون کرکے 33 جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی کرلی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عوامی شکایات پر 302  کلینکس سیل کردی گئیں۔ ہیلتھ کیئرکمیشن کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں بند کلینکس دوبارہ کھولنے پرایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔