Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹرکوہراساں کرنےکاواقعہ،ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر احتجاج کی راہ پر چل پڑے ۔ رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کے خلاف  صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں۔علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو مایوس لوٹنا پڑا ۔

پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز دوبارہ احتجاج کی راہ پر چل پڑے۔اس دوران دوردراز سے آنے والے مریضوں کا اسپتالوں میں رش لگا رہا۔ سنگین نوعیت کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی دہائی سننے کے لیے کوئی سینئر ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھا۔

ہڑتالی ڈاکٹروں نے رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کو جواز بنایا  اور دوران ڈیوٹی تحفظ فراہم کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube