ٹیٹوزبنوانےسےمتعددامراض بھی لاحق ہوسکتےہیں

Arham Fatima
September 14, 2018

 

پہلے جسم پر اپنا یا کسی پیارے کا نام لکھوایا جاتا تھا لیکن اب اس کی جگہ ٹیٹو بنوانے کا رجحان زورپکڑنے لگا۔ یہ شوق کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ جلدی امراض کو بھی دعوت دینے کے مترادف ہے۔

کبھی جسم پر نام لکھوائے جاتے تھےلیکن اب صرف نام نہیں بلکہ مختلف اشکال کے ٹیٹوز کا فیشن بھی عروج پر ہے۔ لڑکے اور لڑکیاں اس فیشن میں مبتلا ہیں۔

یہ شوق کتنا خطرناک ہے،شاید ان شوقین مزاج نوجوانوں کو اس کا علم نہیں۔ ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ بھی مانتے ہیں کہ یہ شوق خطرناک بیماریوں کے لیے دعوت عام ہے۔ ٹیٹوز کی وجہ سے اسکن الرجی،کینسر اور ہیپا ٹائٹس بھی ہوسکتاہے۔