ٹیکوں کے ذریعے ویکسی نیشن، انسداد پولیو مہم ناکام

Shafqat Aziz
September 13, 2018

محکمہ صحت نے توجہ نہ دی، کراچی میں پولیو مہم بری طرح ناکام ہوگئی، انسداد پولیو مہم کے دوران صرف 25 فیصد بچوں کو ٹیکے لگائے جاسکے، 6 لاکھ بچے ویکسی نیشن سے محروم رہ گئے۔

مؤثر طریقہ لیکن غیر مؤثر حکمت عملی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، ویکسی نیشن مہم 7 دن تک چلی مفت ٹیکے لگائے گئے لیکن مہم ناکام ہوگئی۔

شہر قائد میں 8 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے ٹیکے لگنے تھے تاہم صرف 2 لاکھ بچوں کی ہی ویکسی نیشن ہوسکی، 40 کروڑ روپے سے زائد رقم سے شروع ہونیوالی مہم کیلئے محکمہ صحت نے آگاہی پروگرام بھی ترتیب نہیں دیا۔

پہلی مہم ناکام ہونے کے بعد محکمہ صحت نے کچھ عرصے بعد دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔