کراچی میں ڈینگی کے مریض سامنے آنے لگے

September 13, 2018

کراچی میں کانگوکے بعد ڈینگی کے واربھی جاری ہیں لیکن اسپرے مہم شروع نہ ہوسکی۔

کراچی میں گزشتہ روز مزید چھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی لیکن اس کے باوجود ڈینگی سرویلنس سیل عملی اقدامات کے بجائے صرف اعداد وشمار اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔

ڈینگی سرویلنس سیل نےبتایاکہ 4مریض نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔رواں سال اب تک 875 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نےبتایا کہ کراچی میں رواں سال ایک شخص ڈینگی کےباعث جاں بحق ہوا۔