جہلم کے نورپوربیلی گاؤں میں صحت کی سہولیات نہ ہونےکےبرابر

Imtiaz Baig
September 12, 2018

دریائےجہلم میں گھرے گاؤں کے لوگ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔یہاں کی واحد ڈسپنسری میں نہ ڈاکٹرہیں اورنہ ہی دوائیں،مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دریائےجہلم کےبیچوں بیچ آباد گاؤں نور پور بیلی میں علاج کی کوئی سہولیات میسرنہیں۔ تین ہزار کی آبادی کےلئے سرکاری ڈسپنسری میں ادویات اورڈاکٹرزکی دستیابی نہیں ہے۔

یہاں تک پہنچنےکےلیےسفری سہولیات بھی موجود نہیں۔گاؤں سے باہر کا واحد راستہ ڈولی لفٹ ہے۔صحت کی سہولتوں کوترستےاہل علاقہ نے پنجاب حکومت سے بنیادی مرکز صحت کا مطالبہ کیا ہے۔