مکینیکل ہارٹ ڈیوائس لگانےوالے2مریض انتقال کرگئے

Shafqat Aziz
September 12, 2018

 

کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب میں مکینیکل ہارٹ ڈیوائس لگانے والے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈاکٹر پرویز چوہدری کا کہنا ہے کہ مریضوں کے اموات ڈیوائس کی ناکامی نہیں۔

کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب میں 4 مریضوں میں مکینکل ہارٹ ڈیوائسز لگائی گئی تھیں۔ ان کےآپریشن تو کامیاب ہوئے لیکن کراچی کے رہائشی 60سالہ محمود اور اسلام آباد کے رہائشی 56سالہ نعیم انتقال کرگئے۔ڈاکٹرپرویز چوہدری نے کہا ہےکہ مریضوں کے اموات ڈیوائس کی ناکامی نہیں۔انہوں نے مزید 20 ڈیوائسز آرڈر کرنے کابھی بتایا۔

مریضوں میں مکینکل ہارٹ ڈیوائسزکےلئے آپریشن دوماہ قبل کیے گئے تھے۔