ڈیرہ بگٹی،لیڈی ڈاکٹرزکی عدم موجودگی،حاملہ خاتون بچےسمیت جاں بحق

Samaa Web Desk
September 11, 2018

رپورٹر:جاوید بگٹی

ڈیرہ بگٹی ڈی ایچ کیو اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے دو حاملہ خواتین جان سے گئیں۔چھ ماہ کے دوران 23خواتین جان کی بازی ہار چکی ہیں۔

ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ بگٹی میں لیڈی ڈاکٹرکی غیرموجودگی شدید مسئلہ بن چکی ہے۔علاقےکی خواتین کوعلاج کیلئے سینکڑوں کلومیٹر دور پنجاب کے اسپتالوں میں لے جانا پڑتا ہے۔ خواتین اور بچوں کی تواتر سے اموات پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت بلوچستان میرنصیب اللہ مری نےسماء سےگفتگو میں بتایاکہ مقامی افراد حاملہ خواتین کو اسپتال ہی نہیں لے جاتے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں فوری طور پر خواتین ڈاکٹرز تعینات کی جائیں تاکہ ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔