کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی

Shafqat Aziz
September 10, 2018

کراچی میں کانگو وائرس ایک اور شہری کی زندگی نگل گیا، 2 روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج محمود آباد کا رہائشی حیدر علی دم توڑ گیا۔

کراچی میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریض دوران علاج دم توڑ گیا، محمود آباد کے رہائشی 25 سالہ حیدر علی کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

مزید جانیے : کراچی، ایک ہفتے میں پانچ افراد کانگو وائرس میں مبتلا ہوگئے

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس کی بروقت تشخیص و علاج ضروری ہے۔ رواں برس کراچی میں کانگو وائرس سے 10 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔