ملتان کےکڈنی سینٹرمیں گردوں کی پیوندکاری کاعمل شروع نہ ہوسکا

September 8, 2018

ملتان میں ڈیڑھ ارب کی لاگت سے بنائے گئے کڈنی سینٹرکو تعمیر ہوئے دو سال ہوگئے لیکن گردوں کی پیوندکاری شروع نہ ہوسکی۔

ملتان کا کڈنی سینٹر شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کڈنی سینٹر میں گردوں کی پیوندکاری کاعمل شروع نہیں ہوسکا ہے جس کےباعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملتان میں ڈیڑھ ارب روپےسےبننے والا کڈنی سینٹرتاحال  فعال نہیں ہے۔ٹرانسپلانٹ کے لیے10 کروڑروپے کی لاگت سے تیار آپریشن تھیٹربھی بےکار پڑاہے۔

ملتان کے مریض کڈنی سینٹر فعال نہ ہونے کےباعث لاہور،اسلام آباد اور کراچی جانے پر مجبور ہیں۔