کراچی میں دل کا انوکھا اسپتال

September 7, 2018

کراچی میں دل کا ایک ایسا اسپتال بھی ہے جہاں کوئی ماہر امراض قلب ہی موجود نہیں، مریض بھی اس اسپتال میں آنے سے کترانے لگے ہیں۔

شاہ فیصل کالونی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا امراضِ قلب اسپتال واقع ہے مگر حیرت انگیز طور پر یہاں دل کا ڈاکٹر ہی موجود نہیں۔

امراض قلب اسپتال میں 5 جنرل ڈاکٹرز سمیت صرف 13 ملازمین ہیں جبکہ ایکسرے لیبارٹری کی سہولت بھی موجود نہیں، دل کے صرف ایک ٹیسٹ کے علاوہ عارضہ قلب سے متعلق کسی اور ٹیسٹ کی سہولت یہاں دستیاب نہیں ہے۔

دل کی تکلیف کے مارے دور دراز کے اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں، امراضِ قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے بنائے گئے اس اسپتال کو بھی اب طبیب کی سخت ضرورت لاحق ہے۔