کراچی میں رواں سال کانگووائرس کے9مریض انتقال کرچکےہیں

September 7, 2018

کراچی میں کانگو وائرس کاایک اورمریض سامنےآگیا ہے۔ کانگو وائرس کے شکارمریض کی جناح اسپتال میں تصدیق ہوگئی۔ مجموعی طور پرکانگووائرس سے متاثرہ 5 مریض  جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کراچی میں کانگووائرس کے مریض بڑھ رہےہیں۔ حالیہ سامنےآنےوالےکیس میں متاثرہ مریض 27 سالہ زبیر جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ اب تک جناح اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

کراچی میں رواں سال  کانگو کا شکار ہونے والے 9 مریض دوران علاج دم توڑچکے ہیں۔