سندھ میں کھلے آئل اور گھی کی فروخت پرپابندی

September 6, 2018

سندھ میں کھلے آئل اور گھی کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔اسکول،کالجز میں انرجی،سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خریدو فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے اسکول،کالجز میں انرجی،سافٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔غیر معیاری چپس کی دستیابی اور اجینو موتو کی خریدو فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے جانور کے بچے کو ذبح کرنے کی ممانعت ہوگی۔کھلاآئل اور گھی کی فروخت  پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مٹھائی اور سویٹس مصنوعات کی تیاری میں استمعال ہونے والےرنگ کاٹ ،بلیچنگ ایجنٹ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

کھلے مصالحوں کی فروخت ایک سال کےبعد مکمل بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سبزیاں اور پھل وقت سے پہلے پکانے کیلئے کاربیڈ کے استعمال پر ایک سال بعد مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مصنوعات پر غلط  لیبلنگ  پر بھی سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی وائٹنر پر بھی درج ہوگا کہ یہ دودھ نہیں ہے۔