چھوٹا سا اخروٹ اور کئی فوائد

September 5, 2018

چھوٹی سی گیند کی مانند نظر آنے والے اخروٹ کے کئی فوائد ہیں۔ اخروٹ کا استعمال امراض قلب اور انسانی جسم میں کئی دوسرے اہم اعضا کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اخروٹ میں ’’اومیگا تھری فیٹی ایسڈز‘‘ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہی مقدار آگے جا کر دماغی صحت اور افعال کو تقویت بخشتی ہے۔

اخروٹ دانتوں کی صحت کے لئے بھی بہت بہتر ہے۔ اس کا استعمال ذیابیطس اور کینسر کے خلاف لڑتا ہے اور دل کے افعال بھی درست رکھنے میں معاون ہے۔

بہت سے ماہرین کہتے ہیں کہ اخروٹ کا یومیہ استعمال نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں فالتو چربی کم ہوتی ہے جس کا لازمی نتیجہ موٹاپے اور وزن میں کمی ہے۔

اخروٹ میں ’میلا ٹونین‘ نامی ایک مادہ پایا جاتا ہے جو دماغ کو روشنی، اندھیرے اور دماغ کے استعمال کی پیغام رسانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ یہ پیغامات جسم میں میلاٹونین کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پرسکون نیند حاصل ہوتی ہے۔

اخروٹ خشک میوہ جات میں ایک ایسا اہم پھل ہے جو بالوں کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اخروٹ میں پیوٹین اور ویٹامن بی 7 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کے گرنے کو روکنے اور نئی بالوں کے اگنے میں مدد دیتی ہے۔

اخروٹ میں اینٹی آکسائیڈ کی وافر مقدار امراض قلب کی روک تھام میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں ’اومیگا 3‘ کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو مضر صحت کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکنے اور مفید کولیسٹرول میں اضافے میں مدد دیتے ہیں۔

امریکا کی کیلی فورنیا یونی ورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ کا بہ کثرت استعمال 21 سے35 سال کی عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔